۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار طلاب خوی با آیت الله بنابی

حوزہ/ آیت اللہ بنابی نے کہا: اگر ہم قرآن، انبیائے الہی اور معصومین (ع) کی پیروی کریں اور اپنے زمانے کے امام سے ان کے حقیقی سپاہی ہونے کا عہد کریں تو خدا ہماری ضرور مدد کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عبدالمجید باقری بنابی نے اپنے درس اخلاق میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال قرآن کی آیہ "فلولا نفر" کے ذریعہ مومنین کو حوزہ علمیہ تفوہ اور دین فہمی میں کی دعوت دیتا ہے، کہا: یونیورسٹی، دنیا اور انسانیت کے لیے ضروری ہے، اور ہم ان افراد کی صحت کے لیے دعا گو ہیں، لیکن حوزہ علمیہ انسانوں کو صحیح راستہ دکھاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا، انسانی زندگی کے لیے ضروری ہے، لیکن یہ دنیا انسان سازی کی جگہ ہے، اور یہ کام انبیاء اور فقہاء کرام کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور علماء ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی "ھل من ناصر ینصرنی" پر لبیک کہا ہے۔

بناب میں واقع حوزہ علمیہ ولی عصر (رج) کے ڈائریکٹر نے کہا: امام زمانہ (عج) کا ظہور اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک کہ لوگ ظہور کے لئے آمادہ نہ ہو جائیں، اور اسی طرح جب تک تمام لوگ مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے امام کے نقش قدم پر نہ چلیں گے اس وقت تک امام کا ظہور نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ میں حاضری ایک سعادت ہے، اس بات کا احساس کرنا چاہئے ہم کس مقدس مقام پر حاضر ہوئے ہیں، یہ ایک برکت ہے، اور علماء حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی دعوت پر لبیک کہنے والے ہیں، اور زینب کبریٰ کی طرح امام حسین علیہ السلام کے مقصد کی حفاظت اور دفاع کے لیے میدان میں ڈٹے رہتے ہیں۔

آیت اللہ بنابی نے کہا: حضرت زہرا (س) اور زینب کبری (س) نے اپنے پورے وجود کے ساتھ دین کا دفاع کیا۔ رسول (ص) کی بیٹی نے دین کی راہ میں کیا کیا مصیبتیں جھیلیں اور وہ گھر کہ جہاں فرشتوں کے نزول ہوا کرتا تھا، اس کی بے حرمتی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا: گناہ عقل کی نابودی اور نفسانی خواہشات کے تسلط کا سبب بنتا ہے اور ایسے شخص پر نفس امارہ غالب آ جاتا ہے اسے شیطان کا لشکر اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور اس شخص کے لیے تقویٰ کوئی معنی نہیں رکھتا جو شیطان کی فوج میں داخل ہو جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .